خاصہ دار فورس نے ستاسی کلو منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 7 جولائی 2017 14:55

خاصہ دار فورس نے ستاسی کلو منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) خیبرایجنسی میں خاصہ دار فورس نے کاروائی کرتے ہوئے ستاسی کلو منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

خاصہ دارو فورس کے مطابق جمرود کے علاقہ میں بھگیاڑی چیک پوسٹ پرکار کو روکا گیا ۔ تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے اکتالیس کلو منشیات ملی ۔ دوسری کاروائی میں بائی پاس روڈ پرگاڑی سے چھیالیس کلو منشیات ملی۔ دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :