آج بھی لاپتہ افراد کی سینکڑوں مائیں بہنیں اپنے بچوں اور بھائیوں کو دیکھنے کے لیے تڑپ رہی ہیں سید مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کی سیاست کا مقصد لوگوں کے مسائل کا حل ،عوام کے حقوق کا حصول ہی․ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

جمعہ 7 جولائی 2017 21:54

آج بھی لاپتہ افراد کی سینکڑوں مائیں بہنیں اپنے بچوں اور بھائیوں کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) پاک سر زمین پار ٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے ملنے والی بھرپور پزیرائی اور عوام کی توقعات کے مطابق ان کے بنیادی مسائل پر آواز بلند کی اور جدوجہد کا آغاز کیا ہے، کارکنان پاک سرزمین پارٹی کے فکر و فلسفے کو لے کر عوام کے پاس ہر گلی محلے جائیں اور حقائق سے آگاہ کر کے عوام کو جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر شامل ہونے کی دعوت دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ لائنز ایریا کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا، ․ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، مصطفی کمال نے ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی سیاست کا مقصد لوگوں کے مسائل کا حل اور عوام کے حقوق کا حصول ہی․ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت کے فرعونوں کی حقیقت لوگوں کے سامنے آشکار کر دی ہے اس بناء پر ہم خود کو کامیاب تصور کرتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ ہم ہتھیاروں کی سیاست ہرگز نہیں کریں گے بلکہ اپنے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے پیش کردہ 16 نکات کراچی سے کشمیر تک عوام کے مسائل کا حل ہیں․ انہوں نے کہا کہ آج بھی لاپتہ افراد کی سینکڑوں مائیں بہنیں اپنے بچوں اور بھائیوں کو دیکھنے کے لیے تڑپ رہی ہیں اور ان کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس لیے آئندہ آنے والی نسلوں کو بہتر اور پرامن مستقبل فراہم کرنا ہر فرد کی زمہ داری ہے تاکہ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکی․ اس موقع پر کارکنان کی جانب سے رہنماؤں کے حق میں نعرے لگائے گئی․ سیکرٹری انفارمیشن افتخار عالم سی ای سی ممبر محمد رضا، صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین اور ممبر نیشنل کونسل ارتضی فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھی․۔