بارہ سال قبل دہشتگردی کے شکار افراد کو بھلایا نہیں جا سکتا، میئر لندن

دہشت گردی کے خلاف لندن والوں نے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کیا،صادق خان کی گفتگو

ہفتہ 8 جولائی 2017 12:02

بارہ سال قبل دہشتگردی کے شکار افراد کو بھلایا نہیں جا سکتا، میئر لندن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) لندن کے مئیرصادق خان نے کہا ہے کہ 12سال قبل دہشت گردی کے شکار افراد کو بھلایا نہیں جاسکتا۔عرب ٹی وی کے مطابق سیون سیون یا 7جولائی 2005ء کے دہشت گرد حملے میں جان سے جانے والوں کی یاد میں اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والے ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

صادق خان کا مزید کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف لندن والوں نے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کیا، اہل لندن کسی منفی قوت کو اپنے اندر جگہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7جولائی 2005ء کو لندن میں ہونے والے 4بم دھماکوں میں 52افراد ہلاک اور 7سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب لندن دھماکوں میں مارے گئے افراد کی بارہویں برسی کے موقع پر فضا سوگوار رہی۔مسلم شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دہشت گردی کیواقعات نے اسلاموفوبیا کو بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :