اٹلی نے رواں برس85لاکھ مہاجرین کو تسلیم کیا،عالمی ادارہ

2015ء میں قریب ایک ملین تارکین وطن ترکی سے بحیرہء ایجیئن کے ذریعے یونان اور پھر دیگر یورپی ممالک پہنچے،بیان

ہفتہ 8 جولائی 2017 12:30

اٹلی نے رواں برس85لاکھ مہاجرین کو تسلیم کیا،عالمی ادارہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے کہاہے کہ رواں برس قریب ایک لاکھ تارکین وطن اٹلی پہنچے، جن میں سے 85 ہزار کو اٹلی نے قبول کیا ہے۔جرمن ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ برائے مہاجرت سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ مہاجرین کی اس بڑی تعداد میں آمد کو سن 2015ء میں ترکی کے ذریعے یورپ پہنچنے والے افراد کے بہاؤ سے تعبیر کیا جانے لگا ہے۔

2015ء میں قریب ایک ملین تارکین وطن ترکی سے بحیرہء ایجیئن کے ذریعے یونان اور پھر دیگر یورپی ممالک پہنچے تھے۔تارکین وطن کی اس بڑی تعداد میں آمد کے تناظر میں اٹلی اور اس کے ہم سایہ ملک آسٹریا کے تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ آسٹریا کی حکومت نے رواں ہفتے دھمکی دی تھی کہ وہ اٹلی سے تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے سرحد پر فوج تعینات کر کے چیکنگ کا نظام دوبارہ رائج کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی وزرائے داخلہ نے یورپی کمشین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اٹلی کو درپیش اس بحران کے حل کے لیے فوری طور پر کوئی منصوبہ پیش کرے۔ یورپی کمشین اٹلی کو تارکین وطن کے بحران کے تناظر میں 35 ملین یورو ادا کر چکا ہے، جب کہ تجاویز دی جا رہی ہیں کہ لیبیا اور تارکین وطن سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس بحران کو حل کیا جانا چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :