سیناء میں دہشت گردوں کا حملہ،جھڑپوں میں 26 مصری فوجی،40جنگجوہلاک

اپاچی ہیلی کاپٹروں کی جائے مقام پر پہنچ کر جوابی کارروائی،چھ گاڑیاں تباہ،فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرلیا

ہفتہ 8 جولائی 2017 12:30

سیناء میں دہشت گردوں کا حملہ،جھڑپوں میں 26 مصری فوجی،40جنگجوہلاک
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) مصری فوج نے شمالی سیناء کے صوبے میں ایک خودکش حملے کو ناکام بنا دیا جس میں فوج کے تعیناتی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔جس کے دوران 40 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ 6 گاڑیاں تباہ ہو گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والی فورسز نے شمالی سیناء میں رفح کے جنوب میں دہشت گرد عناصر کے حملے کو پسپا کر ڈالا جس کے دوران 40 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ 6 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

فوج کی تعیناتی کے ایک مقام پر بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے کے نتیجے میں مصری فوج کے 26 اہل کار ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے۔اس سے قبل قبائلی ذرائع نے شمالی سیناء کے علاقے البرث میں دہشت گردوں نے ایک عسکری صدر دفتر کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جس کے بعد تخریب کاروں کے گروپ اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ جھڑپوں میں کم از کم 25 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فوج کے کئی افسران اور اہل کار بھی ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حملے اور جھڑپوں کے دوران ایک بریگیڈ کمانڈر کرنل احمد منسی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ فوج نے اس وقت الجورہ کے ہوائی اڈے کے قریب واقع گاؤں النقیزات کی مسجد الملاحی اور اطراف کے گھروں میں روپوش دہشت گردوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔دہشت گردوں نے مصری فوج کے بریگیڈ پر تقریبا 12 فور وہیل ڈرائیو گاڑیوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کے ساتھ حملے کی کوشش کی۔

انہوں نے کارروائی کے آغاز میں گولہ بارود سے بھری دو گاڑیوں کے دھماکے بھی کیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کارروائی کو پسپا کر ڈالا اور چند ہی منٹوں میں اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جائے مقام پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی۔ اس دوران 8 فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور اس میں سوار افراد مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :