دیپکا پڈوکون کا ایک فلم کا معاوضہ12 کروڑ روپے

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:06

دیپکا پڈوکون کا ایک فلم کا معاوضہ12 کروڑ روپے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) انٹرنیشنل اسٹار دیپکا پڈوکون کی نئی آنے والی میگا فلم پدماوتی جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ بھی کام کررہے ہیں، کے بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ میں فلم ٹرپل ایکس:ریٹرن دی زینڈر کیج سے ہلچل مچانے کے بعددیپکا پڈوکون نے فوربز میگزین کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔اب خبریں ہیں کہ دیپکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی میگا فلم پدماوتی میں رانی پدماوتی کے کردار کیلئے سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔گزشتہ برس شائع ہونے والی ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق دیپکاپڈوکون نے فلم میں کام کا معاوضہ 12 کروڑ روپے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :