عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد ہونا ثابت کیا ، وزیراعظم نواز شریف

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:12

عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ انسانیت کا احترام ہر مذہب کی بنیاد ہے ۔ اید ھی کی پہلی برسی کے حوالہ سے وزیراعظم نے کہا کہ ایدھی کی یاد مناتے ہوئے ضروری ہے کہ ہم اٴْن کے کردارکو سامنے رکھیں اور وہ خوبیاں پیدا کریں جو ایدھی صاحب میں تھیں۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے افراد صرف ملک و قوم کا نہیں بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی خدمت خلق کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے رنگ و نسل یا ذات اور مذہب کا فرق نہیں رکھا ہر انسان کو بطور ایک انسان کے اشرف المخلوقات کے مقام پر رکھا اور لوگوں کی خدمت کرنا ایک سعادت سمجھا لہذاان کے اسی کردار کی بدولت آج پوری دٴْنیا میں عبدالستار ایدھی کو قدر و منزلت سے دیکھا جاتا ہے۔ان کی برسی مناتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اپنے اندر وہی خوبیاں پیدا کریں جو ایدھی صاحب میں موجود تھیں۔