Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں پرسوں پیر اہم دن ہے

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:29

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں پرسوں پیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں پرسوں پیر اہم دن ہے، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ پیشی پر عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا تھا کہ اس پر فیصلہ دیں گے ، جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک بار پھر وکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب ڈاکٹر بابر اعوان پیر کو اپنا وکالت نامہ پیش کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات