کراچی،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزیر بلوچ گینگ کے کارندے سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:37

کراچی،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزیر بلوچ گینگ کے کارندے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عزیر بلوچ گینگ کے کارندے سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے چاکیواڑہ سے عزیربلوچ گینگ کے کارندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔مبینہ ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سے دو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی جبکہ ایک اقدام قتل کا ملزم شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سرجانی ٹائون گلشن سکندر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس کے دوران جھونپڑا ہوٹل میں چلنے والے جوئے کے اڈے سے 11ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے میں لگائی گئی 22 ہزار 300 روپے کی رقم اورجوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا گیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث ملزم زبیر کو گرفتار کرکے 1100گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ دوسری کاروائی میں اسٹریٹ کرمنل عالمگیر کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :