ْراولپنڈی ،ْچکری روڈ پر کار حادثے کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز رانا دلشاد اورراوؤ ذوالفقارجبکہ اسسٹنٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال شامل

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:41

ْراولپنڈی ،ْچکری روڈ پر کار حادثے کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) چکری روڈ پر کار حادثے کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں موٹروے پرچکری روڈ کے قریب کارتیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز رانا دلشاد اورراوؤ ذوالفقارجب کہ اسسٹنٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں پروفیسرز مری جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ،ْ تینوں پروفیسرز کی میتیں پمز اسلام آباد ،ْ ایک زخمی پروفیسربھی پمزمیں زیرعلاج ہے۔

متعلقہ عنوان :