برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگا نہیںجائیں گی،

کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہے‘برہان وانی اور کشمیری نسلوں کی شہادت ان کے عزم اور حوصلے کی غماز ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برہان مظفر وانی شہید کی پہلی برسی پر پیغام

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:50

برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگا نہیںجائیں گی،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگا نہیںجائیں گی،کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہے۔ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیں گی۔برہان وانی اور کشمیری نسلوں کی شہادت ان کے عزم اور حوصلے کی غماز ہے۔