ایران کی ایک بار پھر پاکستانی سرحدی علاقے کی خلاف ورزی، پنجگور میں 3 راکٹ فائر،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 8 جولائی 2017 13:56

ایران کی ایک بار پھر پاکستانی سرحدی علاقے کی خلاف ورزی، پنجگور میں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) ایران کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں3 راکٹ فائر کئے گئے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق پنجگورکے علاقے پروم میں ایران کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحدی علاقے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایران کی جانب سے فائر کیے گئے تین راکٹ پروم میں گر کر تباہ ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ نو جون 2017 کو بھی ایران کی جانب سے پاکستانی سرحد پر راکٹ فائر کئے گئے تھے جو ایف سی کی چیک پوسٹ سے تقریبا 2 کلو میٹر دور گرے تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :