ٹرمپ کو جرمنی میں رات گزارنے کے لئے ہوٹل میں کمرا نہیں ملا

ہفتہ 8 جولائی 2017 14:29

ٹرمپ کو جرمنی میں رات گزارنے کے لئے ہوٹل میں کمرا نہیں ملا
ہیمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) دنیا بھر پر قبضے کے خواب سجانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے جرمن شہر ہمبرگ پہنچے جہاں انہیں رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ نہ مل سکی۔ امریکی خبررساں ادارہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس شہر میں فور سیزنز نامی ہوٹل میں قیام چاہتے تھے مگر سعودی وفد نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ہوٹل کے تمام 156 کمرے بک کرالیے۔

شہر کے دیگر فائیو اسٹار ہوٹلوں میں بھی دیگر ممالک کے وفود کا قیام رہا۔

(جاری ہے)

شہر کے مشہور فائیو سٹار ہوٹل پارک حیات ہوٹل پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کا وفد مقیم تھا، لی میریڈیان برطانوی وزیراعظم کے حصے میں آیا۔اس کے ساتھ موجود ہوٹل پر جرمن چانسلر اینجلا مارکل اور کینیڈین وزیراعظم نے رہائش اختیار کی۔ٹرمپ کا امتحان یہاں ختم نہیں ہوا اسی ہوٹل میں موجود دیگر کمروں پر اطالوی، چینی، بھارتی اور چینی رہنماوں نے باقی بچے ہوٹلوں کے کمرے بک کرائے۔ٹرمپ کو شب گزارنے کے لئے جب کہیں بھی جگہ نہیں ملی تو ان کے لئے صرف حکومتی ملکیت میں موجود گیسٹ ہاوس میں جگہ ملی جبکہ ان کے عملے کی میزبانی امریکی قونصلیٹ جنرل کے حصے میں آئی۔

متعلقہ عنوان :