امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 8 جولائی 2017 15:14

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملک کی مستحکم جاب ڈیٹا رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے امکانات ہیں۔نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.2 فیصد کم ہوکر 1209.90 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 1209.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد گر کر 1215. 81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 1215.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1221.76 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1221.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :