بلدیہ سرگودھاکاشہر میں تجاوزات کیساتھ ساتھ مویشیوں کے انخلاء کیلئے بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 8 جولائی 2017 16:47

بلدیہ سرگودھاکاشہر میں تجاوزات کیساتھ ساتھ مویشیوں کے انخلاء کیلئے ..
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء)سرگودھا شہر میں تجاوزات کیساتھ ساتھ مویشیوں کے انخلاء کیلئے بھرپور مہم شروع کرنے کیلئے بلدیہ سرگودھا نے ٹیمیں تشکیل دینا شروع کردی ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے مختلف بازاروں جن میں کچہری بازار‘ اردو بازار‘ ریل بازار‘ مسلم بازار‘ محمدی بازار‘ فیصل بازار‘ کارخانہ بازار‘ میاں خان روڈ‘ آزاد روڈ‘ سٹی روڈ‘ نیو اردو بازار‘ ملت بازار وغیرہ شامل ہیں۔

ان بازاروں میں موجود تجاوزات سیوریج کے نظام میں بھی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں جس سے عمارتوں کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلدیہ سرگودھا نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور کسی بھی وقت تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن شروع کردیا جائیگا، جبکہ مویشیوں کو پکڑ کر انہیں ضبط کرکے نیلام کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں میسر آسکیں۔