Live Updates

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے صاحبزادے سابق ایم این اے عمر ایوب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 جولائی 2017 19:28

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے صاحبزادے سابق ایم این اے عمر ایوب ..
ہری پور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جولائی2017ء) سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے صاحبزادے سابق ایم این اے عمر ایوب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن سے اہم اور بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے صاحبزادے سابق ایم این اے اور وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ گوہر ایوب اور عمر ایوب نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے متوقع طور پر ٹکٹ نہ ملنے کے باعث پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔ عمر ایوب خان کو ممکنہ طور پر تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ٹکٹ دے دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات