فتح جنگ، سردار سلیم حیدر پیپلز پارٹی میں مسلم لیگ (ن )کا ایجنٹ ہے،راحت علی خان ایڈووکیٹ کا الزام

ہفتہ 8 جولائی 2017 19:51

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر پاکستان پیپلز پارٹی میں مسلم لیگ (ن) اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایجنٹ ہے پی پی پی ضلع اٹک کو سب سے زیادہ نقصان سردار سلیم حیدر نے دیا ہے اور پیپلز پارٹی کو ضلع اٹک میں تیسرے درجے کی پارٹی بنا کر رکھ دیا ہے ان خیالا ت کا اظہار فتح جنگ بار کے سابق صدر اور پی پی پی فتح جنگ کے سابق صدر راحت علی خان ایڈووکیٹ نے کیا انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر آج تو اندرون خانہ مسلم لیگ (ن) سے ڈیل کر رہے تھے اور ٹکٹ لینے کی کوشش میں تھے جس میں ناکامی پر پیپلز پارٹی کی بیساکھیاں استعمال کرنا شروع کر دی ہیں ہم بہت جلد درینہ ورکرز کے ہمراہ قمر زمان کاہرہ اور بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی کو مل کر سلیم حیدر کا اصل چہرہ ہمراہ ثبوت پیش کریں گے راحت علی خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وہ NA59سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں جس کی حمایت سابق صوبائی وزیر سردار سکند ر حیات خان ،سابق تحصیل صدر پی پی پی حاجی اشتیاق احمد خان ،چیئرمین یونین کونسل اکھوڑی امجد علی خان ،سابق کونسلر UC34ملک فضل داد خان اور ڈھرنال سے ملک فضل داد اور ان کی برادری اکھوڑی سے شاہین خان ،جھنگ سے کونسلر نذاکت علی خان ،سابق ضلعی صدر لیبر بیورو بابا نوازش علی خان ،کوٹ فتح خان سے کونسلر ممریز خان ،دیوال سے لیاقت علی خان ،لنڈ سے سردار احمد خان ،یوسی جبی سے سمندر خان ،نیازی خان ہمراہ برادری ،یوسی قطبال سے احمد نواز خان نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ فتح جنگ شہر سے سلیم حیدر خان پچھلے پانچ سال سے (ن) لیگ کے امیدواروں کی حمایت کر رہے تھے اور سردار احسن علی خان جو کہ چیئرمین ضلع کونسل اٹک سے (ن) لیگ کے امیدوارتھے کی کھلی حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کے جیالے سخت نالاں ہیں اور اعلیٰ قیادت سے سردار سلیم حیدر کی پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف چلنے پر محاسبہ کرنے اورایم این اے کا ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر (ن) لیگ کی بے جا حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں جس وجہ سے پیپلز پارٹی نے انھیں تنظیم سازی میں راولپنڈی ڈویژن میں صدارت کا عہدہ دینے سے بھی معذرت کی ہے