سکھر، ایدھی سینٹر میں عبدالستارایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی

ہفتہ 8 جولائی 2017 19:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) سکھر کے ایدھی سینٹر میں ملک کے معروف سماجی کارکن بابائے خدمت عبدالستارایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی، عبدالستارایدھی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں انہوں نے ملک و قوم کے لیے جو کچھ کیا اسے بھلایا نہیں جا سکتا، شرکاء کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف سماجی شخصیت بابائے خدمت مرحوم عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر کی طرح سکھر کے ایدھی سینٹرمیں بھی ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین شہر اور ایدھی سینٹر کے رضا کاروں نے شرکت کی اس موقع پر ان کے لیے بلند رجات اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی شرکاء نے اس موقع پر مرحوم عبدالستار ایدھی کی ملک و قوم کے لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی مرحوم جیسی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی دکھی انسانیت کیلیے وقف کی اور انہوں نے جو کچھ ملک وقوم کیلئے کیا اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا وہ اس دنیا میں نہیں رہے ہیں مگر ان کی خدمات آج بھی جا ری و ساری ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :