Live Updates

سکھر، پیپلز پارٹی کو دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی آئوٹ کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں متحرک

ہفتہ 8 جولائی 2017 19:51

سکھر، پیپلز پارٹی کو دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی آئوٹ کرنے کیلئے ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کوملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی آئوٹ کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنمائوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پی پی کو آئندہ انتخابات میں بہت بڑا دھچکہ لگ سکتا ہے سکھر کے رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کی مسلسل غفلت اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر سکھر کے شہریوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے سکھر کے مسائل حل کرنے کیلئے سکھر کی معروف سماجی شخصیت ، سابق ایس پی نیاز احمد کھوسہ ، سکندر جتوئی ، مبین جتوئی ، جاوید میمن بھی پاکستان تحریک انصاف کے سونامی میں شامل ہو گئے ہیںاور یہ شخصیت سکھر سے پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط امیدواروں کے طور پر سامنے آرہے ہیں ان شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد سکھر سے پی پی کی سیٹ پر منتخب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اراکین شدید پریشان نظر آرہے ہیں اور انہوں نے انتخابات 2018میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہننا کیلئے سکھر سے کئی سالوں سے لاپتہ رہنے والے پی پی کے سینٹر ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پی پی عہدے دار بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے اپنے جیالوں سمیت ناراض رہنمائوں کو منانے کی کوششیں تیز کر دی ہے سکھر کے شہریوں کی جانب سے سکھر کی معروف سماجی شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے یہ شخصیات کامیاب ہو کر سکھر اور اس میں بسنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات