بلا جواز شور مچانے والے واویلہ کرتے رہ جائینگے اور پاکستان آگے بڑھتا جائیگا،شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت،معیار اور رفتار سے منصوبے مکمل کرنے کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے،دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی اورفلاح کسی صورت گوارا نہیں مخالف سیاسی عناصر خائف ہیں کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے انکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی،وزیراعلیٰ

ہفتہ 8 جولائی 2017 21:02

بلا جواز شور مچانے والے واویلہ کرتے رہ جائینگے اور پاکستان آگے بڑھتا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر مضبوط ہو ا ہے اورروشن پاکستان کی جانب تیزی سے سفر جاری ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت،معیار اور رفتار سے منصوبے مکمل کرنے کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں ۔ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے،ایک طرف ویژن سے عاری سابق حکمران ہیں جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیاجبکہ دوسری طرف دھرنا گروپ ہے جس نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی - دھرنا گروپ کی ہٹ دھرمی نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ہے، دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی اورفلاح کسی صورت گوارا نہیں،مخالف سیاسی عناصر خائف ہیں کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے انکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی- انہوںنے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام کو کھوکھلے نعروں یا تقریروں سے نہیں بہلایا جا سکتا - میرا پختہ یقین ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے - وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے - بلا جواز شور مچانے والے واویلہ کرتے رہ جائینگے اور پاکستان آگے بڑھتا جائے گا-افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیںاوروزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام کے ساتھ کیے گئے ہر وعدے کی لاج رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی مولانامحمد رحمت اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :