Live Updates

․پاکستان کی ترقی کا مشن وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںجاری رہیگا‘کوئی مائی کالعل سازشوںکے ذریعے ترقی کی راہ میں رکاوٹ حائل نہیںکرسکتا، 2018 کے عوامی جے آئی ٹی میںدودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائیگا،نام نہاد تبدیلی والوںکاچہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے،انکا مقصدملکی اورعوامی خدمت نہیںاقتدارہے،تحریک انصاف عوام کی آنکھوںمیںمزیددھول نہیںجھونک سکتے،تعلیمی ایمرجنسی کابانڈہ پھوٹ گیا

وزیر اعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا جلوزو نوشہرہ میں220کے وی گرڈسٹیشن کاسنگ بنیاد رکھنے کے بعدتقریب سے خطاب

ہفتہ 8 جولائی 2017 20:28

․پاکستان کی ترقی کا مشن وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںجاری رہیگا‘کوئی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) وزیر اعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کاوژن اورمشن وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںجاری رہیگا،کوئی مائی کالعل سازشوںکے ذریعے ترقی کی راہ میں رکاوٹ حائل نہیںکرسکتا، 2018 کے عوامی جے آئی ٹی میںدودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائیگا اورپاکستان مسلم لیگ (ن) پہلے کی نسبت زیادہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ نام نہادتبدیلی والوںکاچہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے،انکا مقصدملکی اورعوامی خدمت نہیںاقتدارہے،تحریک انصاف عوام کی آنکھوںمیںمزیددھول نہیںجھونک سکتے،تعلیمی ایمرجنسی کابانڈہ پھوٹ گیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جلوزو نوشہرہ میں220کے وی گرڈسٹیشن کاسنگ بنیاد رکھنے کے بعدایک پر وقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میںسرکاری سکولوںکا کیا حشرہوااورکیامعیاررہ گیاحالیہ میٹرک کے نتائج عوام کے سامنے ہیں،ٹاپ ٹونٹی پوزیشن ہولڈرزمیںایک بھی سرکاری طالب علم نہیںہے جوتبدیلی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیمی ایمرجنسی سے اسد قیصر کے نجی سکول قائداعظم پبلک سکول ہی مستفیدہوئی ہے اورصرف اسی سکول میںتبدیلی آئی ہے جس میںاپنانام نہ لکھ سکنے والے بھی 80 فیصد نمبرحاصل کرسکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ 40ہزارنئے اساتذہ بھرتی اورسو فیصد حاضری یویقینی بنانے والوںکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام اب تک350ڈیمزکاقیام،احتساب کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل کی معطلی،خیبر اور پیڈولیکس اب تک نہیںبھولے ہیں، پیڈوکے حکام خوب بہتی گنگا میںہاتھ دھورہے ہیں‘چیف ایگزیکٹیوآفیسرکی تنخواہ18لاکھ جبکہ چیئرمین کاچھ لاکھ روپے تنخواہ اوراب تک ایک میگاواٹ بجلی پیدانہ کرسکے پھربھی صوبائی حکمرانوںکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی کیونکہ پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کو اسد عمراسلام آبادسے چلارہے ہیںاورپیڈوکے سی ای اواکبرکی بھرتی کیلئے بے قاعدگیوںکے ذریعے راہ ہموارکی گئی مگرجب ہائیکورٹ اختلاف رائے کی توصوبائی حکومت نے سی ای او کوہٹانے کی بجائے قانون میںردوبدل کی۔

انہوںنے کہاکہ پیڈومیںبھرتیوںپرجس کمیشن نے اخترعلی شاہ کی سربراہی میںرپورٹ مرتب کی تھی کہاںہے وہ عوام کے سامنے لایاجائے ردی میںنہ پھینکاجائے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے حلقہNA-5کیلئے گیس کی مدمیں60کروڑروپے منظورکئے ہیںجس سے ضلع نوشہرہ میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم لوگ سوئی گیس سے مستفیدہوجائیںگے جس پروزیراعلیٰ پرویزخٹک کومحمدنوازشریف کاشکریہ اداکرنا چاہئے کیونکہ نوشہرہ کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پوراکرنے کاسہرامحمدنوازشریف اورانکی جماعت کے سرہے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ شکیل درانی کے چارج شیٹ کاجواب اب تک کیوںنہیںدیاگیا،لاوی پاورپراجیکٹ چترال کا ٹھیکے سے جس کمپنی کو نوازا گیاوہ سوفیصدغیرقانونی اورقانون کے برعکس ہے،وہ 50میگاواٹ پراجیکٹ بنانے کے شرط پرپوراہی نہیںاترتے تاہم شکیل درانی کے چلے جانے کے بعد ہی ٹھیکہ دیاگیا۔ان تمام کوتاہیوں،نااہلی اور ناقبت اندیشی کاجواب عمران خان اورپرویزخٹک کو 2018کے عوامی جے آئی ٹی میںدیناہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات