کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیںجائیگا اور ان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، صمصام علی بخاری

ہفتہ 8 جولائی 2017 21:09

کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیںجائیگا اور ان کی جدوجہد ضرور رنگ لائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخار ی نے کہا کہ برہان مظفر وانی کشمیری عوام کے ہیروہیں اور ان کی شہادت نے کشمیری نوجوانوں میںنئی روح پھونکی ہے ، کشمیری عوام کاخون رائیگاںنہیںجائیگا اور انکی جدوجدوجہد ضروررنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر میںبھارتی افواج کے مظالم کی سخت الفاظ میںمذمت کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقے کے دورے کے موقع پر کیا، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ ہندوستان گذشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے اور کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جار ہے ہیں، انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت کاموقع ملنا چاہئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہی کشمیروں کاواحد حل ہے، انہوں نے کہاکہ انڈین آرمی ظلم وبربریت سے کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو نہیںدباسکتی ، وادی کشمیر میں آزادی کی جنگ جلد کامیابی حاصل کرے گی ، برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعدآزادی کی تحریک میںبہت تیزی آ چکی ہے اور کشمیر کاہر نوجوان اپنے آپ کو برہان وانی کے نقش قدم پر چلناچاہتا ہے اور وادی کشمیر کی آزادی کے لئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیںکررہا ۔

(جاری ہے)

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ مودی کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر وادی کشمیر سے فوری فوج واپس بلانا چاہئے اور کشمیر ی عوام آزادی سے جینے کا حق ملنا چاہئے ، اگر مودی نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر وادی کشمیر انڈین آرمی کاقبرستان ثابت ہوگا۔