افغانستان میں مزید 2 پاکستانی باشندے اغوا، لاپتہ شہریوں کی تعداد 4 ہوگئی

دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کے اغوا ہونے کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھا دیا

ہفتہ 8 جولائی 2017 21:43

افغانستان میں مزید 2 پاکستانی باشندے اغوا، لاپتہ شہریوں کی تعداد 4 ہوگئی
کابل/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) افغانستان میں مزید 2 پاکستانی باشندوں کو اغواکر لیا گیا جس کے بعد لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی، دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کے اغوا ہونے کا معاملہ افغانستان کے سامنے اٹھا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر علی اور محمود احمد عید کی چھٹی پر پاکستان آرہے تھے کہ انہیں راستے سے اغوا کیا گیا، اہل خانہ سے دونوں کا رابطہ 24 جون کی صبح 10 بجے ہوا جبکہ دونوں پاکستان روانگی کے لیے 9 بجے روانہ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری رابطے کے وقت دونوں شہری طورخم بارڈر سے 20 ، 25 منٹ کی مسافت پر تھے جس کے بعد دونوں لاپتہ ہوگئے، عید کی صبح اغوا کاروں نے اہل خانہ سے رابطہ کر کے تاوان طلب کیا۔پاکستانی شہریوں کے اغوا کا مقدمہ افغانستان کے علاقے جلال آباد پولیس اسٹیشن میں درج کروایا دیا گیا،اہل خانے نے پاکستانی سفارت خا نے اور وزارتِ خارجہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔دفتر خارجہ نے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کے بعد افغان حکومت کے سامنے پاکستانیوں کی گمشدگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے انہیں فوری طور پر بازیاب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :