عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پرآگاہی سیمینار 11 جولائی کومنعقد ہوگا

ہفتہ 8 جولائی 2017 21:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2017ء) ضلعی افسر بہبود آبادی عدنان اشرف کی پریس ریلیز کے مطابق عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر 11 جولائی کو صبح دس بجے آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں ضلعی دفتر بہبود آبادی کے زیراہتمام ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوگا جس میں ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹری پنجاب عبدالرئوف مغل مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سیمینار کے بعد 12 بجے دن ایک واک کا اہتمام بھی کیاگیا ہے جو کمشنر آفس سے شروع ہو کر دستگیر چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :