Live Updates

نواز فیملی ایان علی کی طرح غیر قانونی انداز میں پیسے ملک سے باہر لے گئے جس سے فلیٹ خریدے گئے ‘کیپٹیو پاور پلانٹ کو دی جانے والی سبسڈی قومی خزانے پر پی پی حکومت اور اومنی گروپ کا ایک اور بڑا ڈاکہ ہے جسے قانونی شکل دینے کے لئے بل منظوری کے لئے گورنر سندھ کو بھیجا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما علی زیدی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹ کو دی جانے والی سبسڈی قومی خزانے پر پی پی حکومت اور اومنی گروپ کا ایک اور بڑا ڈاکہ ہے جسے قانونی شکل دینے کے لئے بل منظوری کے لئے گورنر سندھ کو بھیجا گیا ہے۔ انور مجید اور آصف زرداری کی کرپشن پارٹنر شپ میں اگر گورنر سندھ حصہ دار بنے تو شدید قانونی مذاحمت کریں گے جس کی بھرپور تیاری مکمل ہے،وہ ہفتے کوسیکریٹریٹ ’’انصاف ہا?س ‘‘ میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، جمال صدیقی ،دوا خان صابر، بلال غفار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹیو پاور پلانٹ آصف زرداری کے پارٹنر انور مجید کا ہے جنہیں بل کے ذریعے اربوں روپے کی سبسڈی کے نام پر غریب قوم کے پیسوں پر ڈاکے کی تیاری کی جارہی ہے جس کی ہر فورم پر مذاحمت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پاپ کارن کی مشین لگی ہوئی ہے مسلم لیگ ن کا جو بھی باہر نکلتا ہے وہ اچھلنا شروع کردیتا ہے۔

علی زیدی نے مریم نواز کے معصومانہ سوال پر ’’کہ ہمارا جرم کیا ہے‘‘ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز فیملی ایان علی کی طرح غیر قانونی انداز میں پیسے ملک سے باہر لے گئے جس سے فلیٹ خریدے گئے بس ان پیسوں کا حساب دینا ہے۔ انہوں نے آفاق احمد اور متحدہ قومی موومنٹ کی دوستی پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج سیاسی دوستیاں ہی کرنی تھیں تو اس لڑائی میں کراچی شہر کے ہزاروں مہاجروں کو کیوں قتل کروایا گیا ۔

قوم کے نام پر کیوں کھروں کو اجاڑا اور کراچی شہر کو خون میں نہلایا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لندن میں بیٹھا ایک شخص کی ٹیم کراچی میں قتل و غارت گری میں ملوث تھی جو کہ وہی ٹیم اب ایم کیو ایم کی ٹیم ہے جسے و ہ تحفظ دے رہے ہیں۔ علی زیدی نے PS114کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور ن لیگ کی کارکردگی 30سالوں سے عوام دیکھ چکی ہے اور عوام اب ان دھوکو ں سے تھک چکی ہے۔ اب عوام صرف تبدیلی کے ساتھ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات