اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس

بجٹ میں جاری کردہ اعلانات کے حوالے سے کافی حد تک نوٹیفکیشنز جاری کئے جاچکے ہیں، شاہد محمود کی بریفنگ

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:16

اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فنانس شاہد محمود نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں جاری کردہ اعلانات کے حوالے سے کافی حد تک نوٹیفکیشنز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ باقی چند دنوں میں جاری کردیئے جائینگے اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے بجٹ پر عملدرآمد فوری طور پر ہونا چاہیے بجٹ میں اب عام عوام کی فلاح کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ گروتھ کی جانب زیادہ توجہ دی گئی ہے انہوں نے وزارت خزانہ کے حکام پر زور دیا کہ وہ فنانشنل ڈسپلن میں سادگی کے معیار کو ہر ممکن اپنانے کی کوشش کریں اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر سمیت وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :