بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اسلم گل کے عہدے کی منظوری دے دی

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:21

بلاول بھٹو  نے پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اسلم گل کے عہدے کی منظوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اسلم گل کے عہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد چوہدری اسلم گل کو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا سینئر نائب صدر تعینات کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے چوہدری اسلم گل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔