حکمرانوں کے دعوے وبے عمل اعلانا ت ہورہے ہیں، جماعت اسلامی ٹارگٹ کلنگ قتل وغارت گری سیکورٹی فورسزوحکومت غفلت کی مذمت کررہی ہے ہدایت الرحمان بلوچ

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے بلوچستان میں بدامنی ،ٹارگٹ کلنگ ،اغواکی نئی لہر پر دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے دعوے وبے عمل اعلانا ت ہورہے ہیں جماعت اسلامی ٹارگٹ کلنگ ،قتل وغارت گری سیکورٹی فورسزوحکومت غفلت کی مذمت کررہی ہے حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں شرپسندوں کو منظرعام پر لاکر امن وامان بحال کرتے ہوئے بدامنی میں ملوث شرپسندوں عوام وانسانیت دشمنوں کی ساز شوں کو ناکام بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اور دو سابقہ حکومتوںکے ادوار میں لوٹی گئی قومی دولت ملک میں واپس آجائے تو عوام کو تعلیم صحت کی مفت سہولتیں مہیا کی جاسکتی ہیں اور ہر طرح کے ٹیکسوں اور مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اقتدار پر قابض حکمرانوں نے گزشتہ70سال سے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔وی آئی پی کلچر ،کرپشن ،بدیانت قیادت اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔

ملک سے اربوں ڈالر لوٹنے والوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے شرمناک شرائط پر قرضے لیکر قوم کو صیہونی مالیاتی اداروں کا اسیر بنایا اور پھر قرضوں کی ان رقوم کو عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنے بیرونی اکائونٹس میں منتقل کردیا حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے کچھ لٹیرے پانامہ ،دبئی اور لندن لیکس کو معمولی قرار دیکر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔