کوئٹہ، جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے سے قبل نواز شریف اپنے خاندان اور اپنے آپ کو بچانے کے لئے خود مستعفی ہو جائیں ،پیپلز پارٹی رہنماء

وزیر اعظم خود سمجھدار آدمی ہے کیونکہ وہ اپنے خاندان کو سیاست سے الگ نہیں کر ناچا ہیں گے 2018 کے الیکشن میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت حاصل کرکے اپنی حکومت بنائے گی موجودہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے حصول اور اقتدار کے طول کے لئے ملک کو معاشی ، اقتصادی اور خارجی طور پر کمزور کر کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خراب کیا ہے جن ممالک سے ان کے اچھے روابط ہیں وہ خارجہ پالیسی کی بجائے ان کے ذاتی کاروبار اور تعلقات کی وجہ سے ہیں حکمرانوں نے صوبوں کی حق تلفی کر کے وفاق کو کمزور کیا ہے جو کسی طور پر بھی ملک اور قوم کے لئے درست نہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی ان کے دکھوں کا مداوا کر کے ان کے حقیقی مسائل کے حل کو یقینی بنا سکتی ہے،شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے سے قبل نواز شریف اپنے خاندان اور اپنے آپ کو بچانے کے لئے خود مستعفی ہو جائیں کیونکہ وہ خود سمجھدار آدمی ہے کیونکہ وہ اپنے خاندان کو سیاست سے الگ نہیں کر ناچا ہیں گے 2018 کے الیکشن میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت حاصل کرکے اپنی حکومت بنائے گی کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے حصول اور اقتدار کے طول کے لئے ملک کو معاشی ، اقتصادی اور خارجی طور پر کمزور کر کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خراب کیا ہے جن ممالک سے ان کے اچھے روابط ہیں وہ خارجہ پالیسی کی بجائے ان کے ذاتی کاروبار اور تعلقات کی وجہ سے ہیں کیونکہ حکمرانوں نے صوبوں کی حق تلفی کر کے وفاق کو کمزور کیا ہے جو کسی طور پر بھی ملک اور قوم کے لئے درست نہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ان کے دکھوں کا مداوا کر کے ان کے حقیقی مسائل کے حل کو یقینی بنا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین سردار فتح محمد محمد حسنی، سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک، صوبائی نائب صدر ملک چنگیز خان جمالی نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ، انصاف ونگ، یوتھ ونگ سمیت سینٹرل خواتین کا بینہ کی درجنوں ممبران سابق صوبائی صدر سکینہ عبداللہ خان کی قیادت میں میر چنگیز جمالی کی رہائش گاہ پر دیئے گئے عصرانے کے موقع پر پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر کہی اس موقع پر سردار محمود رند اور سید نصیر احمد شاہ نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جو گیزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بلوچستان کی صدر سکینہ عبداللہ خان نے خواتین ونگ، انصاف خواتین ونگ اور یوتھ خواتین ونگ اور مرکزی خواتین کا بینہ کے ہمراہ اپنی 45 ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج خواتین کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح مجھے اور دیگر خواتین کو جو عزت دی گئی ہے یہ وہ عزت ہے جو محترمہ بینظیر بھٹو کو پیپلز پارٹی میں ملتی تھی اور یہی عزت قبائلی معاشرے میں کسی بھی خاندان یا قبیلے میں ادی کو دی جاتی ہے کیونکہ یہ عزت اور وقار سابقہ پارٹی میں نہیں تھا اب میں پیپلز پارٹی کو فعال بنا نے کے ساتھ ساتھ خواتین ونگ کو مضبوط بنائوں گی تاکہ بلوچستان کا بچہ بچہ پارٹی کو یاد کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور کی یاد کو تازہ کر سکوں اسس مقع پر صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے پارٹی میں شامل ہونیوالی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت کی جانب سے سب کو خوش آمدید کہتے ہیں آج پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود لوگ جوق درجوق پارٹی کی مثبت، جمہوریت پسند، ترقی پسند پالیسیوں کو اپنا تے ہوئے شامل ہو رہے ہیں اور بہت جلد بلوچستان کی موجودہ حکومت سے سیاسی اور قبائلی شخصیات بھی شامل ہونگی کیونکہ2018 کا الیکشن پیپلز پارٹی کا ہے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ این ای260 کوئٹہ چاغی سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کامیاب ہونگے اور آج صوبے کے طول وعرض سے لوگ جماعت میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ15 جولائی کا دن پیپلز پارٹی کی جیت کا دن ہے سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے شامل ہونیوالی خواتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی کے ورکروں اور جیالوں سے زیادہ اپنی مائوں بہنوں اور خواتین کا کوئی احترام نہیں کرسکتا کیونکہ ہماری تربیت ہی ایسے ماحول میں کی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اور اقتصادی سمیت خارجہ پالیسی کے حوالے سے ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے افغانستان، ایران، سمیت دیگر ہمسایہ ممالک سے ہمارے تعلقات خراب ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری صدر مملکت کے ساتھ ایک طرف افغان اور دوسری طرف ایران کے صدر کھڑے ہو تے تھے موجودہ حکمرانوں کے بھارت اور قطر سمیت انگلینڈ کے علاوہ دیگر بیرونی ممالک میں ذاتی کاروبار کی وجہ سے ان ممالک کے ساتھ اچھے روابط ہے کیونکہ وہ اور یہ ایک دوسرے کے مفادات کو تر جیح دیتے ہیں ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج تمام ممالک پاکستان کے خلاف ہو چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک پیپلز پارٹی کا منصوبہ تھا جس کو کے پی کے ، بلوچستان اور سندھ سے چھین کر اس کے وسائل پنجاب پر خرچ کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے صوبوں کی حق تلفی کر کے وفاق کو کمزور کیا جا رہا ہے کیونکہ حکمرانوں کو ملک اور قوم سے کوئی سروکار نہیں وہ اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی سیاسی جماعت ہے باقی تمام ڈرامے والی پارٹیاں ہے اس لئے عوام پارٹی کو سیاسی اور جمہوری گردانتے ہوئے واپس اپوزیشن میں ہوتے ہوئے شامل ہو رہے ہیں جو ہماری کامیابی کا پیشہ خیمہ ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہی بر سر اقتدار آنے کے بعد ہر دور میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی ہے خاتون کو پہلی بار اسپیکر اور پہلی بار ہی وزیر خارجہ بھی بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف مواقعوں پر انہیں وزارت کے قلمدان بھی دیئے ہیں سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف ایک سمجھ دار شخص ہے وہ جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے سے قبل ہی اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو بچانے اور سیاست سے دور نہ ہونے کی وجہ سے مستعفی ہوجائیں گے وہ نہیں چاہیں گے کہ ان کی نا اہلی کے بعد ان کا خاندان سیاست سے آئوٹ ہو انہوں نے کہا ہے کہ کیونکہ سی پیک کا منصوبہ ہمارا تھا اس لئے موجودہ حکمران70 بلین روپے خرچ کر رہے ہیں آنے والا الیکشن پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر آئے گا اس موقع پر صوبائی نائب صدر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ حلقہ این ای260 کوئٹہ چاغی سے پیپلز پارٹی نی5 بار کامیابی حاصل کی ہے جس میں 3 بار میر تاج محمد جمالی2 بار سردار فتح محمد محمد حسنی اور اب ان کا فرزند بھی کامیابی حاصل کرے گا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ پلاننگ کر اندر آنے کی کوشش کر تا ہے کیونکہ وہ جمہوری اور سیدھے راستے اندر نہیں آسکتا اور میاں نوازشریف کو دشمن کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے دشمن ہے ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی ہم کامیاب ہو کر ایوان میں جائیں گے ہم گزشتہ تین ماہ سے پارٹی کے لئے ورک کر رہے ہیں کیونکہ آنیوالے وقت میں بہت سی سیاسی، قبائلی شخصیات کے علاوہ موجودہ حکومت میں شامل شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگی ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ2018 میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ایک اور سوال کے جواب میں صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 2013 کا الیکشن آر او کا الیکشن تھا جس میں ہمارا مینڈیٹ اور ووٹ بینک چوری کر کے ہمیں ہرایا گیا لیکن 2018میں یہ پوزیشن نہیں ہو گی ہم وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنا کر عوام کی خدمت کرینگے۔