لاہور، میو ہسپتال کی سنٹرل لیب سے دو فٹ لمبا سانپ نکلنے سے بگڈر مچ گئی

ریسکیو عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی سانپ لیب کے ساتھ پارک میں چھپ گیا

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) گو المنڈ ی کے علا قہ میو ہسپتال کی سنٹرل لیب سے دو فٹ لمبا سانپ نکل آیا جسے دیکھتے ہی لیب میں بگڈر مچ گئی، ریسکیو عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی سانپ لیب کے ساتھ پارک میں چھپ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سانپ کی تصاویر اور فوٹیج بھی بنائی گئی۔ انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی مگر ریسکیو عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی سانپ پاس ہی کیاریوں میں چھپ گیا۔ ریسکیو اہلکار سانپ کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ سانپ نکلنے کے بعد لیب میں کچھ دیر کے لیے کام روک دیا گیا تھا لیکن کچھ گھنٹوں بعد لیب میں معمول کے مطابق کام شروع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :