لاہور ، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی تکمیل کیلئے 5 ارب 48 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور کی تکمیل کیلئے 5 ارب 48 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے کے 5 شہروں میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ لاہور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو 13 ارب کی لاگت سے مالی سال 2017ء میں مکمل کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی گزشتہ مالی سال میں صرف 57فیصد فنڈز خرچ کرسکی اور 4.5ارب روپے سرنڈر کر دیئے گئے تھے۔ 31کروڑ روپے افسران اور سٹاف کی تنخواہوں،4ارب 31کروڑ روپے آئی ٹی سامان، سافٹ وئیر اور کنسلٹنسی پر خرچ ہوں گے۔11کروڑ 46لاکھ روپے یونیفارم، گاڑیوں اور مشینری کی مرمت، فرنیچر، پٹرول اور اشتہارات پر خرچ ہوں گے۔ 74کروڑ روپے ٹریننگ اور مختلف سروسزکی مد میں خرچ کئے جائیں گے۔ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب حکومت کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور کو مکمل کرنے کے لئے 31دسمبر 2017ء تک کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :