اعصام الحق اور فلورین میرجیا نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی پالی

اعصام الحق اور فلورین میرجیا نے دوسرے راؤنڈ میں آسٹرین کھلاڑیوں جولین نوول اور فلپ اوسوالڈ کوشکست دے دی

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:58

اعصام الحق اور فلورین میرجیا نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی پالی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور فلورین میرجیا نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔

(جاری ہے)

پاکستانی اسٹار اعصام الحق نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلی، اعصام اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے پارٹنرفلورین میرجیا پر مشتمل 14 سیڈڈ جوڑی نے دوسرے راؤنڈ میں آسٹرین کھلاڑیوں جولین نوول اور فلپ اوسوالڈ کوشکست دے دی، ان کی جیت کا اسکور5-7، 7-5، 6-3 اور7-6 رہا۔۔