Live Updates

(ن) لیگی رہنمائوں کی پریس کانفرنس سے لگتاہے کہ گیم کل بالکل الٹ گئی ہے ، قطری شہزادہ مکر گیاہے یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے ہیں ،انہوں نے قطری شہزادے کو آنے سے انکار کرنے کا کہا تاکہ بہانہ مل جائے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فوادچوہدری کا (ن) لیگی رہنمائوں کی پریس کانفرنس پرردعمل

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:19

(ن) لیگی رہنمائوں کی پریس کانفرنس سے لگتاہے کہ گیم کل بالکل الٹ گئی ہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس سے لگتاہے کہ گیم کل بالکل الٹ گئی ہے ، قطری شہزادہ مکر گیاہے یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے ہیں ،انہوں نے قطری شہزادے کو آنے سے انکار کرنے کا کہا تاکہ بہانہ مل جائے ۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھنگڑے ڈالنے والوں میں سعد رفیق سب سے آگے تھے ، وفاقی وزراء نے آج اداروں کو نشانہ بنایا ، قطری شہزادہ (ن) لیگ کاگواہ ہے ، اس کو لانا مسلم لیگ (ن) کی ذمہ داری ہے ، جب جے آئی ٹی بنی تو ہم نے بار بار کہا کہ فیصلے کو اردو میں پڑھ لو ، قطری شہزادے کا اپنا نام بھی پانامہ پیپرز میں ہے ، تینوں بچوں نے اپنے والدین کے خلاف سازشی خود کی ۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر قطری کا بیان نہ لیا گیا تو جے آئی ٹی رپورٹ نہیں مانیں گے، احتساب کا عمل کسی صورت ختم نہیں ہوگا ، اب تفتیش مکمل ہونے کو ہے اور یہ رو رہے ہیں ، شریف خاندان ہر سازش کا حصہ رہا اس لئے انہیں سازش نظر آرہی ہے ، مسلم لیگ (ن) ہر سازش کا حصہ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے نے کہا شریف فیملی کی 4پراپرٹی ہیں ، نوازشریف نے کہا میری نہیں حسین نواز کی ہے ، نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کو شامل کیا ، جمہوری نظام کو خطرہ نوازشریف اور ان کے بچوں سے ہے ، انہیں بڑی جے آ،ْی ٹی کاشوق ہے تو اس کے لئے بھی تیار ہیں ، ایک خاندان کیلئے ملک کو دائو پر نہ لگایا جائے ، ان کے چہرے تیار رہیہیں فیصلہ کیا ہوگا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی ، اسمبلیاں توڑیں الیکشن کرائیں ، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے روگردانی کی کوئی گنجائش نہیں ، آپ نے پاکستان کے لوگوں کے پیسے چوری کئے اور جائیدادیں خریدیں ، کیا حکومت چاہتی ہے کہ پورا پاکستان قطر جائے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ گیم بالکل الٹ چکی ہے ، یا تو قطری شہزادہ مکر گیا ہے یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قطری شہادے کو آنے سے انکار کرنے کا کہا تاکہ بہانہ مل جائے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی آڈیو اور ویڈیو اور ڈان لیکس منطرا عام پر آنی چاہیے ، ہم جے آئی ٹی کی آڈیو اور ویڈیو سینما میں چلائیں گے ، (ن) لیگ کو کہتا ہوں شخصیات نہیں ملک اہم ہوتے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات