یلوفن ٹیونا مچھلی دوٹکڑوں میں کٹنے کے باوجود کافی دیر تک پھڑک سکتی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران
امین اکبر ہفتہ 8 جولائی 2017 23:22
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دوٹکڑوں میں کٹی ہوئی ٹیونا مچھلی کو پھڑکتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیونا مچھلی کے ٹکڑے اتنی تیزی سے پھڑک رہے ہیں کہ جیسے ابھی ٹرے سے باہر جا گریں گے۔کسی ریسٹورنٹ میں بنی اس ویڈیو میں دیگر افراد مچھلی کے آخری لمحات کو دیکھ کر بظاہر ہنتے اور حیران ہوتے سنائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھ کر بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ کٹنے کے بعد مچھلی کا اس طرح تڑپنا ممکن نہیں۔ تاہم یہ صورت حال کچھ مختلف ہے۔
(جاری ہے)
ڈیلی میل کے مطابق مسل موٹر نیورونز ،الیکٹریکل سگنلز سے فعال ہوجاتے ہیں اور پھر دماغ کےمرنے کے کافی دیر بعد تک زندہ رہتے ہیں۔
جاپانی ملاح اس صورتحال سے بچنے کے لیے مچھلی کےدماغ کے عقبی حصے میں کوئی نوک دار چیزچھبوتے ہیں۔بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ٹیونا مچھلی کے دماغ کے عقبی حصے میں کوئی نوک دار چیز یا کیل وغیرہ نہ چھبوئی جائے تو مچھلی کا ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے کیونکہ کاٹے جانے پر مچھلی کے مسلز دودھ کا تیزاب(lactic acid) خارج کرتے ہیں۔
اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر لاکھوں بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.