روسی کمپنی نے ٹرمپ اورپیوٹن کو فروخت کے لیے پیش کردیا

نوکیا3310 کے کور پر پیوٹن اور ٹرمپ کی تصاویر چھاپ کر فروخت کے لیے پیش کردی گئی

اتوار 9 جولائی 2017 11:51

روسی کمپنی نے ٹرمپ اورپیوٹن کو فروخت کے لیے پیش کردیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) گر کہا جائے کہ اس وقت دنیا کے بااثر ترین انسان ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن ہیں تو اس میں کچھ غلط نہ ہوگا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک نہ صرف ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں، بلکہ گزشتہ ایک برس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے پیچھے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا نام بھی لیا جا رہا ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی تصدیقی خبر سامنے نہیں آسکی۔

لیکن اب کے بار روس کی ایک کمپنی نے دونوں حریف ممالک کے صدور کو ایک ساتھ فروخت کے لیے پیش کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوا یوں کہ جرمنی کے شہرہیمبرگ میں 7 اور 8 جولائی کو ہونے والی گریٹ 20 کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن بھی شریک ہوئے، جن کے درمیان مختصر ملاقات بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

بس اس کانفرنس اور مختصر ملاقات کو بہانا بنا کر روس کی موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی رائل گفٹ نے نوکیا کی معروف موبائل 3310 میں تبدیلیاں کرکے فون کے کور پر پیوٹن اور ٹرمپ کی تصاویر چھاپ کر فروخت کے لیے پیش کردی۔

روسی کمپنی نے نوکیا 3310 کے نئے ماڈل کے ہوم بٹن پرجی 20 کا لوگو شائع کرنے سمیت اسکرین کے گرد ٹائیٹینم کی سنہری لکیر سجادی۔کمپنی نے موبائل کور کے بیک سائڈ پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سنہری تصاویربنانے سمیت جی 20 کا لوگو بھی بنایا۔کمپنی نے دونوں طاقتور ترین صدور کی تصاویر ایک ساتھ شائع کرکے موبائل کو آن لائن فروخت سمیت مارکیٹ میں بھی پیش کردیا۔نوکیا 3310 کے اس خصوصی ٹرمپ-پیوٹن ورژن کی قیمت 2 ہزار 500 امریکی ڈالر(149000 روسی ربل) رکھی گئی ہے، جو پاکستانی 2 لاکھ 64 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔