نیپال کے کوہ پیما نورو شیرپا کی سربراہی میں غیر ملکی کوہ پیماوں کی 5رکنی ٹیم نے نانگا پربت کی چوٹی سر کر لی

چوٹی سر کرنیوالوں میں چین کے لوجنگ،جاپان کے نوکووٹینے نیپال کے سانو شیرپا اور پیمبا شیرپا شامل

اتوار 9 جولائی 2017 13:20

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) نیپال کے کوہ پیما نورو شیرپا کی سربراہی میں غیر ملکی کوہ پیماوں کی 5رکنی ٹیم نے نانگا پربت کی چوٹی سر کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق غیر ملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کی چوٹی جس کی اونچائی 8125 میٹرہے کو سر کر لیا جبکہ چوٹی سر کرنیوالوں میں چین کے لوجنگ،جاپان کے نوکووٹینے نیپال کے سانو شیرپا اور پیمبا شیرپا شامل ہیں۔واضح رہے کہ نانگا پربت کی چوٹی دنیا کی نویں بڑی چوٹی ہے،جو سطح سمندر سی8125 میٹربلند ہے اور اسے 3جولائی1953کو پہلی بار سر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :