حضرت پیر سید قائم علی شاہ گیلانی القادری کا 17واں 3روزہ عرس 14جولائی سے شروع ہو گا

اتوار 9 جولائی 2017 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) خطہ کی عظیم روحانی شخصیت حضرت پیر سید قائم علی شاہ گیلانی القادری کا 17واں عظیم الشان سالانہ تین روزہ عرس مبارک 14تا 16جولائی کو بمقام آستانہ عالیہ گڑنگاں شریف پنجکوٹ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت مظفرآباد سے تقریباً 28کلو میٹر یونین کونسل پنجکوٹ کے علاقہ گڑنگا جو بلندی ،جنگلات کے باعث پرفضاء سرد مقام ہے میں تین روزہ عرس سجادہ نشین سید ناظر گیلانی القادری ،سید یوسف شاہ گیلانی ،سید حاجی شاہ ،حسین شاہ القادری کی زیر نگرانی معروف عالم دین ،علامہ مولانا محمد اقبال خیالی (راولپنڈی)مولانا ظہیر انجم ،قاری گلزمان القادری ،علامہ قاری سید شاہد گیلانی جبکہ معروف نعت خواں یونس کیانی ،علامہ شکیل جلالی ،ارسلان فاروق،قاری حافظ خالد مصطفائی و دیگر خصوصی شرکت کرینگے ۔

ممبران انتظامیہ کمیٹی و خادمین سید اشفاق گیلانی ،سید طفیل شاہ ،سید آفتاب گیلانی ،چوہدری خانی زمان ،چوہدری ندیم ،شیخ خورشید و دیگرکے مطابق عرس مبارک میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین نوسیری سے راستہ لنک روڈ چیربن تا گڑنگاں شریف سفر کریں ۔عرس مبارک کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔