دو دہائیوں سے چھائے اندھیرے دورہونے کی گھڑی آگئی ہے،قوم مسلم لیگ(ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی
توانائی منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافیت سے تکمیل ، نوازشریف کے تاریخی کردارکو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اورترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہیں کریگی، شہبازشریف ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے سی پیک کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں،سابق حکمرانوں نے بجلی بحران ختم کرنیکی بجائے لوٹ مار کی،وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا،بیروزگاری اور اندھیرے سابق حکمرانوں کی کرپشن کے تحفے ہیں،پاکستان کی قسمت کیساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں،ان عناصر نے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا وزیراعلیٰ پنجاب کی مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو
اتوار 9 جولائی 2017 19:10
(جاری ہے)
1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ہے،اسی طرح بھکھی گیس پاور پلانٹ سے بھی ریکارڈ مدت میںبجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے جبکہ حویلی بہادرشاہ گیس پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے میں 760میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے اورقائد اعظم سولرپارک بہاولپور میں 400میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں،بلاشبہ بجلی کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جب اقتدار سنبھالا تو توانائی کا مسئلہ بہت گھمبیر صورت اختیار کرچکا تھا۔ غربت،افلاس ،بے روزگاری اوربجلی کے اندھیرے سابق حکمرانوں کی کرپشن کے تحفے ہیں۔سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کر کے اپنی جیبیں تو بھریں لیکن بجلی بحران کے خاتمے پر کوئی توجہ نہ دی۔نندی پور پاورپلانٹ بھی انہیں لٹیروں کی ہوس زر کا شکار ہوا ہے ۔اگر سابق حکمران وسائل کی لوٹ مار کی بجائے بجلی بحران کے خاتمے پر توجہ دیتے تو شاید ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا۔ایک طرف وسائل کی لوٹ مار کرنے والے سابق حکمران ہیں تو دوسری طرف منفی طرز سیاست سے قوم کی مشکلات بڑھانے والے عناصر ہیں۔ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اورترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے آج سی پیک بنانے کے جھوٹے دعویدار بن بیٹھے ہیں ۔وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں پاکستان کی معیشت کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔پاکستان کی قسمت کے ساتھ سفاک کھیل کھیلنے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔ان عناصر نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ چین کا اربوں ڈالر کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج وزیراعظم نوازشریف کی قیادت اورپالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے ۔36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میںکی جاری ہے ۔چین کی بے مثال سرمایہ کاری کے تحت پاکستان بھر میں کوئلے، شمسی،ہائیڈل اوردیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے لگ رہے ہیںاور بجلی کے کارخانے مکمل ہونے سے پاکستان کی پیاسی دھرتی کو توانائی مل رہی ہے ۔توانائی بحران کے خاتمے سے ملک کا قریہ قریہ اور ہر گاؤں روشن ہوگا۔پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوگا اوراپنی منزل حاصل کرے گا۔بجلی بحران کے خاتمے سے اندھیروںمیں بھٹکتی قوم کے خوابوں کو تعبیر ملے گی۔بجلی نہ ہونے کے بنا پر ہزاروں لوگوں کے روزگار کے بند دروازے توانائی بحران کے خاتمے سے کھلیں گے۔انہوںنے کہا کہ 3600میگاواٹ کے گیس پاورپلانٹس وزیراعظم محمد نوازشریف کی سیاسی بصیرت ،دورس سوچ اورشاندار ویژن کے عکاس ہے اورگیس پاور پلانٹس وزیراعظم نوازشریف کی متحرک قیادت کا ثمر ہے۔ان تینوں منصوبوں میں غریب قوم کے 168ارب روپے بچائے گئے ہیں ۔ملک کی تاریخ میں منصوبوں میں ایسی بچت اورشفافیت کی کوئی اور مثال موجود نہیں ۔انہوںنے کہا کہ یہ منصوبے شفافیت،اعلی معیار اوربرق رفتاری سے تکمیل کے شاندار نمونے ہیں۔بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سے ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.