سٹیل مل میں سواکروڑ سے زائدرقم خردبرد کرنے پر فیکٹری کے سابقہ ملازم کے خلاف مقدمہ درج ،تفتیش شروع

اتوار 9 جولائی 2017 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2017ء) عدالتی حکم پر آئی نائن پولیس نے سٹیل مل میں سواکروڑ روپے سے زائدرقم خردبرد کرنے پر فیکٹری کے سابقہ ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ محمدعلی شیخ نے پولیس کوبتایاکہ ملزم سعیداحمدمدعی کی سٹیل مل میں ملازم تھاجس نے ایک کروڑچوبیس لاکھ پچاس ہزار روپے خردبرد کرلئے ہیں۔پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :