حکومت مخالف قوتوں نے قطری شہزادے کو روکنے کیلئے کالا جادو کروارکھا ہے ‘پروفیسر فضل کریم

نوازشریف کے ستارے مزید تین ماہ تک گردش میں رہیں گے ,حمزہ شہباز کے ستارے انتہائی روشن ہیں‘آسٹروپامسٹ

اتوار 9 جولائی 2017 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مخالف قوتوں نے قطری شہزادے کو روکنے کیلئے اس پر کالا جادو کروارکھا ہے جس کے باعث حماد بن جاسم جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت مخالف قوتوں کے ایماں پر بنگال کے جادو گر بدی بنگالی نے نواز شریف کے پتلوں پر خصوصی جاب کیا ہے جس کے باعث حکمران جماعت کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے ستارے مزید تین ماہ تک گردش میں رہیں گے جبکہ حمزہ شہباز کے ستارے انتہائی روشن ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ستاروں کی چال کے مطابق عمران خان کا ستارہ بھی کامرانی کی جانب گامزن ہے اورشیخ رشید کی سوئی ہوئی قسمت بھی جاگ جائے گی ۔