شدت پسندوں کا ڈیٹا تیار کیا جانا چاہیے، جرمن سیاستدان

جی ٹوئنٹی اجلاس کی وجہ سے جرمن سرحدوں پر دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل کو بھی ختم کیاجائے، ایفا ہؤگل ودیگر

پیر 10 جولائی 2017 14:04

شدت پسندوں کا ڈیٹا تیار کیا جانا چاہیے، جرمن سیاستدان
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں برلن حکومت سے نئے اقدامات کے مطالبے سامنے آئے ہیں۔ یونین اور سوشل ڈیموکریٹ سیاستدانوں نے یورپی سطح پر تشدد پر آمادہ افراد کے کوائف جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق جرمن پارلیمان میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے پارلیمانی دھڑے کی سربراہ ایفا ہؤگل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی ڈیٹا ترتیب دیا جائے تو مختلف محکموں کے لیے تشدد پر آمادہ لوگوں پر نظر رکھنے میں آسانی ہو گی۔

اسی طرح کرسچئن سوشل یونین سے تعلق رکھنے اسٹیفن مائر کے مطابق یورپی سطح پر بائیں بازو کے شدت پسندوں کے کوائف کو محفوظ کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کے بقول ایسے کسی بھی اقدام کی بھرپور تائید کی جانے چاہیے۔اس موقع مائر نے اس تناظر میں قائم کیے جانے والے غیر جانبدار مراکز کو فوری طور پر بند کرنے اور جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کی وجہ سے بارہ جون سے جرمن سرحدوں پر دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

منصوبے کے مطابق سرحدی چیکنگ منگل تک کے لیے نافذ کی گئی ہے۔اسی طرح دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے سربراہ کرسٹیان لنڈنر نے کہا کہ غلط روادری کی اس سیاست کو ختم ہو جانا چاہیے، بائیں بازو کی شدت پسندی کو ایک طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :