سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کاروائی کے دوران اختیارات آئی ایس آئی کودینے کی تردید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 جولائی 2017 15:16

سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کاروائی کے دوران اختیارات آئی ایس آئی کودینے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی2017ء) : سپریم کورٹ نے اختیارات آئی ایس آئی کودینے کی تردید کردی،جس پرعدالت نے جنگ گروپ میں چھپنے والی رپورٹ پراظہاربرہمی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پاناماعملدرآمد بنچ کی سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے جنگ گروپ میں چھپنے والی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے تردید کی ہے کہ سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کواختیارات نہیں دیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عدالت نے حکم دیاکہ تمام ارکان واپس اپنے اداروں میں جائیں ۔ اگران ارکان کو کسی نے تنگ کیاتوعدالت کوآگاہ کیاجائے۔عدالت نے مزید حکم دیاکہ جے آئی ٹی ارکان کوجاب سکیورٹی بھی فراہم کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پاناماجے آئی ٹی ممبران واپس اپنے اداروں میں جائیں ۔سپریم کورٹ نے حکم جاری کیاکہ جے آئی ٹی ارکان کوپوراتحفظ فراہم کیاجائے۔ اگر ان ارکان کوکسی نے تنگ کیا توفوری سپریم کورٹ کوآگاہ کیاجائے۔ اسی طرح عدالت نے مزیدحکم دیاکہ جے آئی ٹی ارکان کومکمل جاب سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :