پاکستانی صنعتکار نیپال سے تجارتی تعلقات کوفروغ دیں اور لیدر' جیولری ' لائیوسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں

نیپالی حکومت پاکستانی صنعتکاروں کوفری ویزے جاری کریگی نیپالی سفیر سیوالمسال ادھیکاری کی ساہیوال چیمبرآف کامرس کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 10 جولائی 2017 21:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) نیپالی سفیر سیوالمسال ادھیکاری نے ساہیوال چیمبرکے صنعتکاروں پرزوردیا ہے کہ پاکستانی صنعتکارنیپال کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دیں اورنیپال میں زراعت' لیدر' جیولری ' لائیوسٹاک اور انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ،نیپالی حکومت پاکستانی صنعتکاروں کوفری ویزے جاری کریگی تاکہ پاکستانی تاجرنیپال میں سرمایہ کاری کرسکیں۔

وہ بروز پیریہاں ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صدرچیمبر میاں عامر صدیق' نائب صدر احسن بٹ' سابق صدر چوہدری ارشدحسین' ایگزیکٹوممبرشیخ ذیشان کے علاوہ چیمبر کے ممبران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورنیپال کے دوستانہ تعلقات نہایت اچھے ہیں اوردونوں ممالک مختلف شعبوں میں امپورٹ اورایکسپورٹ کوبڑھانے کیلئے توجہ دے رہے ہیں اورپاکستان کے مختلف چیمبرز کیساتھ متعدد شعبوں میں ایم اویوزپردستخط کئے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے تعلقات آپس میں بہتر سے بہترہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیپال اور پاکستان میں ٹورازم کے حوالہ سے متعدداقدامات جاری ہیں جس سے ٹورازم کے شعبہ میں بہتری آئیگی۔ قبل ازیں نیپالی سفیر نے ہڑپہ کھنڈرات کاوزٹ کیااور نوادرات کومحفوظ کرنے کیلئے پاکستانی اقدامات کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :