بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوشش ہے، پروفیسر محمد ابراہیم خان

پیر 10 جولائی 2017 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوشش ہے۔ مودی اور نیتن یاہو مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم مودی نے کشمیراور اسرائیل نے فلسطین میں ظلم کا بازار گرم رکھا ہے، حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں،صلاح الدین دہشت گرد نہیں فریڈم فائیٹر ہے، سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا پاکستانی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔

بروز پیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بیان میں کہا کہ بھارت بزور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کو دبانا چاہتا ہے جو کہ ناممکن ہے۔ کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، برہان وانی کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو نئی زندگی بخشی ہے۔وانی شہید کشمیری نوجوانوں کے لئے رول ماڈل اور آئیڈیل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل عظیم دہشت گرد ہیں۔ مودی یاہو ملاقات سے خطے میں کسی بڑی تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔