ْصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کے ساتھ تعاون میں اضافہ ممکن ہے،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

پیر 10 جولائی 2017 23:17

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا کے ساتھ تعاون میں اضافہ ممکن ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر پہلی مرتبہ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات کے بعد پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر ٹیلی ویژن پر جو دکھائی دیتے ہیں وہ حقیقت میں اٴْس سے انتہائی مختلف شخصیت کے حامل ہیں اور اس باعث امریکا کے ساتھ تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی روس کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کرنے کو وقت کی ضرورت تو قرار دیا لیکن عائد پابندیوں میں نرمی پیدا کرنے کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔