پیوٹن نے جاپان کے ساتھ علاقائی تنازعات حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

منگل 11 جولائی 2017 01:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے جاپان کے ساتھ علاقائی تنازعات کو حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز روس کے شہر ایکاتیرن برگ میں صنعتی نمائش کے افتتاح کے موقع پر جاپان کے سابق وزیراعظم یوشیرو موری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ تیز رفتار صنعتی ترقی کیلئے علاقائی تنازعات کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ جاپان کے سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیوٹن نے جاپان کے موجودہ وزیراعظم شنزو آبے کو مخلص شخص قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :