مئی کے دوران جرمن تجارتی منافع میں اضافہ

منگل 11 جولائی 2017 10:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) رواں برس مئی میں جرمن تجارتی نفع میں مزید اضافہ نوٹ کیا گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپریل کے مقابلے میں جرمن تجارتی منافع میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق یورپ کی اس سب سے بڑی معیشت نے مئی کے مہینے میں 87.6 بلین یورو کی درآمدات کیں جبکہ اس دوران جرمن برآمدات 107.9 بلین یورو رہیں۔ گزشتہ برس مئی کے مہینے کے مقابلے میں رواں برس اسی ماہ میں تجارتی منافع کی شرح 14.1 فیصد زائد رہی۔

متعلقہ عنوان :