مئی کے مہینے میں جرمن تجارتی منافع میں مزید اضافہ

مئی کے مہینے میں 87.6 بلین یورو کی درآمدات،107.9 بلین یورو کی برآمد رہیں،سرکاری رپورٹ

منگل 11 جولائی 2017 16:45

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) رواں برس مئی میں جرمن تجارتی نفع میں مزید اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اپریل کے مقابلے میں جرمن تجارتی منافع میں 1.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے شماریات نے کہاکہ یورپ کی اس سب سے بڑی معیشت نے مئی کے مہینے میں 87.6 بلین یورو کی درآمدات کیں جبکہ اس دوران جرمن برآمدات 107.9 بلین یورو کی رہیں۔ گزشتہ برس مئی کے مہینے کے مقابلے میں رواں برس اسی ماہ میں تجارتی منافع کی شرح 14.1 فیصد زائد رہی۔

متعلقہ عنوان :