Live Updates

تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مزید تیزکردیئے

شاہ محمود قریشی کا سراج الحق ،چوہدری پرویز الہٰی اور طارق بشیر چیمہ کو ٹیلی فون، قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن پر اتفاق، تحریک انصاف کے وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کے مطالبے کی بھی حمایت

منگل 11 جولائی 2017 22:14

تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مزید تیزکردیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مزید تیزکردیئے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اعلامئے کے مطابق انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی اور طارق بشیر چیمہ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے الگ الگ جے آئی ٹی کے رپورٹ اور اسکے مندرجات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جماعتوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کے تحریک انصاف کے مطالبے سے مکمل اتفاق کیا۔ رہنمائوں کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔سراج الحق کے اسلام آباد واپس پہنچتے ہی شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کے مابین ملاقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات