Live Updates

تحریک انصاف کی اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی

شاہ ہ محمود قریشی کا سراج الحق کو ٹیلی فون ،چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے بھی رابطہ دونوں جماعتوں کا جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کے تحریک انصاف کے مطالبے سے مکمل اتفاق

منگل 11 جولائی 2017 22:34

تحریک انصاف کی اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2017ء) تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیزکردیئے۔جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے الگ الگ جے آئی ٹی کے رپورٹ اور اسکے مندرجات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جماعتوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کے تحریک انصاف کے مطالبے سے مکمل اتفاق کیا۔ رہنمائوں کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔سراج الحق کے اسلام آباد واپس پہنچتے ہی شاہ محمود قریشی اور سراج الحق کے مابین ملاقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات